ٹائروں ، پلاسٹک، ربڑ اور چمڑے کے جلانے پر پابندی

جہلم لائیو(بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ زرعی اجناس کی باقیات، میونسپل ویسٹ، ٹائروں ، پلاسٹک، ربڑ اور چمڑے کو جلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس ضمن میں محکمہ داخلہ پنجا ب کی طرف سے عائد کی گئی دفعہ 144 پرسختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ بالا خلاف ورزی موجودہ آلودگی اور موجودہ موسمی حالات میں سموگ کا باعث بھی بن سکتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصاندہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ پابندی دفعہ 144کے تحت 18اکتوبر کو عائد کی گئی تھی جوکہ 16دسمبر تک نافذالعمل رہے گی اور اس میں مذید توسیع بھی کی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر ہیلتھ جہلم اس ضمن میں خصوصی اقدامات کریں اور زرعی اجناس کی باقیات، میونسپل ویسٹ، ٹائروں ، پلاسٹک اور ربڑ کو جلانے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور روزانہ پر اپنی کاروائی کے متعلق دفتر ڈپٹی کمشنر کو تحریری طور پر مطلع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں