ٹریفک پولیس جہلم میں بارش کے دوران ٹریفک پولیس نے اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دیں.
شہریوں کی جانب سے تحسین کا اظہار.
تفصیلات کے مطابق جہلم میں دو دن سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
موسم کی خرابی کے باعث جہلم کی سڑکوں پر شہریوں کی سہولت کے لئے ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک عملہ مستعد نظر آیا۔
مزید پڑھیے: جہلم میں صحت انصاف کارڈ کی سہولت کا آغاز
جہلم شہرمیں جادہ روڈ کی تعمیر جاری ہے ،اس کے ساتھ بارش بھی جاری رہی،جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے تھے۔
چنانچہ محکمہ ٹریفک کے افسران و ملازمین ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے سڑکوں پر موجود تھے،وہ شہریوں کو ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کا کہتے دکھائی دیئے۔
شہریوں نے اس موقع پر جہلم لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کے رویے اور خدمات پر ان کو تحسین پیش کرنی چاہیے۔