ٹک ٹاک

ٹک ٹاک نے 2021 میں مار لیا

معروف ایپ ٹک ٹاک کی مقبولیت میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے فیس بک انتظامیہ بھی پریشان ہے۔

موبائل ایپس کا تجزیہ کرنے والی کمپنی ایپ ٹوپیا نے ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 2021 میں ایپ ڈاؤن لوڈنگ کیٹیگری میں ٹک تاک نے ہمعصرواٹس ایپ، فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

اس کا م مطلب ہے کہ ٹک ٹاک 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ بن چکی ہےاور یہ اعزاز مسلسل دوسرے سال ٹک ٹاک کے نام رہا۔

رواں سال سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاک کو 65 کروڑ 60 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا تاہم 54 کروڑ 50 لاکھ ڈاؤن لوڈ تعدادکے ساتھ انسٹا گرام دوسری پوزیشن پر رہی۔

تیسرے نمبر پر آنے والی فیس بک ایپ کو 41 کروڑ 60 لاکھ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ، چوتھے نمبر پرواٹس ایپ 39 کروڑ 50 لاکھ کے ساتھ موجود ہے،

اس کے علاوہ ٹیلیگرام 32 لاکھ 90 ہزار ڈاؤن لوڈ کے ساتھ 5 ویں نمبر پرجبکہ اسنیپ چیٹ 32 کروڑ 70 لاکھ ڈاؤن لوڈ کے ساتھ چھٹا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

مزید پڑھیے:  واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو محتاط رہنے کو کہا ہے

ساتویں نمبر پر آنے والی ویڈیو کالنگ ایپ زوم کو 30 کروڑ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

فیس بک کی منسلک ایپ میسنجر 26 کروڑ 80 لاکھ کے ساتھ 8 ویں نمبر پر براجمان ، نویں نمبر پرکیپ کٹ 25 کروڑ 50 لاکھ کے ساتھ اور اس فہرست میں 20 کروڑ 30 لاکھ ڈاؤن لوڈ کے ساتھ اسپاٹی فائی 10ویں نمبر پر رہی ۔

تاہم ٹک ٹاک کی مقبولیت کی بات یہیں ختم نہیں ہو رہی۔

قبل ازیں کلاؤڈ سروس کمپنی کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے 2021 کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹس کی فہرست جاری ہوئی۔

کلاؤڈ فلیئر کے مطابق رواں سال ٹک ٹاک نےدنیا کا مقبول ترین ویب ایڈریس کا اعزاز گوگل سے چھین لیا ہے۔

یہ 15 سال میں پہلی بار دیکھنے میں آیا ہےکہ جب کسی اور ڈومین نے گوگل کی جگہ لی ہے۔

اگرچہ2020 کی مذکورہ فہرست میں ایمازون، نیٹ فلیکس، ایپل، مائیکرو سافٹ، فیس بک اور گوگل کے بعد ٹک ٹاک 7 ویں نمبر پر تھی ، مگر گزشتہ 12 ماہ کے دوران یہ سائیٹ ممکنہ طور پر کورونا وائرس کی وبا کے باعث سب سے آگے رہی ۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک کے ماہانہ صارفین کی تعداد صرف ایک ارب ہے جو گوگل اور فیس بک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں