ٹیکس کی ادائیگی قومی فریضہ ہے ،مجتبیٰ شجاع الرحمان

جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) ٹیکس کی ادائیگی، قومی فریضہ ہے ۔ ہر شہری کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمان ۔لاہور میں پنجاب ریوینیو اتھارٹی کے زیر اہتمام ٹیکس ڈے کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مجتبی شجاع الرحمان، عائشہ غوث پاشا، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید ، صدر پنجاب بنک نعیم الدین خان ، چیرمین پی آر اے راحیل اکبر ، ڈاکٹر عمر سیف سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر میاں مجتبی شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ریکارڈ ٹیکس کولیکشن ہوئی۔چیئر مین پی آر اے راحیل صدیقی کا کہنا تھا کہ ٹیکس کولیکشن کے نظام کو مزید موثر بنا رہے ہیں۔ٹیکس کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب ریوینیو اتھارٹی نے ای کوڈ سسٹم بھی متعارف کروایا جس کے ذریعہ ٹیکس پیئر کو مزید سہولیات مل پائیں گی۔ویڈیو لنک کے ذریعے پنجاب بھر سے تمام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹرز نے اس اجلاس میں اپنا اپنا حصہ ڈالا۔اور جہلم میں اجلاس کے بعد تقریب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے دی، انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والے کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے اور ایسا ہر گز نہیں ہے کہ جہلم کے عوام ٹیکس نہیں دینا چاہتے ۔ جہلم کے لوگوں میں بڑھتا ہو ا شعور تعلیم کی بدولت ہے ۔ جہلم کے سول ہسپتال میں ملنے والی سہولیات، شہر میں نظام تعلیم اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے ہمیں صرف اتنا ٹیکس ادا کرنا ہو گا جتنا ہم پر لاگو ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں ایم این اے چودری خادم حسین ، اے ڈی سی آر احمر نائیک، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر جہلم مشتاق احمد قریشی، اسسٹنٹ کمشنرز، صدر چیمبر ارشد محمود، صد رہوٹلزناصر ڈار، اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں