جہلم لائیو(احسن وحید) ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ سہولیات کا فقدان ، ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹروں کی مریضوں سے بدتمیزی معمول بن گئی تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں سہولیات کا فقدان حادثہ کی صورت میں ہسپتال کی ایمرجنسی میں سہولیات کا فقدان دو سے زائد مریضوں کے آنے پر وینٹی لیٹر سمیت درد میں کمی کے انجکشن تک دستیاب نہ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بدتمیزی ڈاکٹروں نے معمول بنا لیا ہے گزشتہ روز بھی گورنمنٹ ہائی سکول کلیاں والا گجرات کے طلبہ و طالبات کی گاڑی کو حادثہ کے بعد زخمی طلبہ و طالبات کو ہسپتال لایا گیا جہاں موجود ایک ڈاکٹر نے مریضوں کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا جبکہ ایک گھنٹہ گزرنے کے باوجود زخمی طلبہ و طالبات کو راولپنڈی ریفر نہ کیا جاسکا جبکہ ایمبولینس بھی جہلم سے منگوائی گئی ۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب وفاقی وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں ڈاکٹروں کی مریضوں کے ساتھ بدتمیزی اور بدکلامی اور مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیں اور ایمرجنسی میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے،
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]