جہلم لائیو (محمداشتیاق پال ) پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 62 سے سابق امیدوار چوہدری محمد ثقلین نے چوہدری فواد ترجمان پی ٹی آئی کے بیان 4 کا ٹولہ چوروں کا ٹولہ ہے، ٹکٹوں کا فیصلہ میں نے کرنا ہے، این اے 63 کا الیکشن لڑ رہا ہوں .
نظریاتی کارکنان اپنے گریبانوں میں جھانکیں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کا بیان انتہائی افسوسناک ہے ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ 4 چور تو ان کے گھر میں موجود ہیں جنہوں نے 23-10-2017 کو اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی سے ضمانت کروائی ہے جس میں چوہدری فرخ الطاف، ڈی او آر، تحصیلدار اور دوپٹواریوں کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں جعلی دستاویزات تیار کرکے زمین ہتھیانے کے جرم میں پرچہ درج ہوا ہے اور کئی درخواستیں اور ابھی انکوائریاں محکمہ اینٹی کرپشن کے پاس چل رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ڈائی ہارٹ ورکروں کو چوروں کا ٹولہ کہنا پارٹی کے ساتھ غداری کے مترادف ہے ۔ فواد چوہدری کو ایسے بیان دینے پر شرمندہ ہونا چاہیے تحریک انصاف کے ترجمان ہونے کے ناطے یہ بیان زیب نہیں دیتا، یہی وہ ورکرز ہیں جو پارٹی کا سرمایہ ہیں اور ضمنی انتخاب میں فواد چوہدری کیلئے اس کے شانہ بشانہ تھے۔ اور دن رات ایک کر دیا تھا، اور جنہوں نے اپنے قائد عمران خان کی کال پر 136 دن کے دھرنے میں بھر پور شمولیت کرکے جلسوں جلسوں میں شامل ہو کر جہلم کا نام بلند کیا اور خان صاحب نے اس کارکردگی پر ورکرز اور ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا تھا، اس وقت چوہدری فواد کا PTI میں کہیں دور دور تک نام و نشان بھی نہیں تھا اور اس وقت پی ٹی آئی کے ورکرز کو فواد چوہدری نے گندے الفاظ میں پارٹی ورکرز کی توہین کی تھی، میں وہ الفاظ دہرانا نہیں چاہتا۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع جہلم کے عوام کو اپنے قائد عمران خان کے ساتھ والہانہ محبت اور عقیدت ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ضلع جہلم کی ٹکٹوں کا فیصلہ مجھے دے دیا گیا اور میں ان لوگوں کو ٹکٹ دونگا۔۔۔؟کے رد عمل پر کہا کہ اگر ٹکٹ دینے کے اختیارات بھی فواد چوہدری کو دے دیتے ہیں تو دیر کس بات کی۔۔!ہمیں یقین ہے کہ عمران خان نے جس محنت، بہادری کے ساتھ کرپشن کے خلاف ایک لمبی جنگ لڑی اور الحمداللہ وہ جنگ جیت چکے ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ ان کا ملک پاکستان اور اسکی عوام کے ساتھ بھی وعدہ ہے کہ کسی کرپٹ آدمی کو ٹکٹ نہیں دیں گے ، کیونکہ کرپٹ آدمی کو ٹکٹ جاری کرکے کرپشن کے خلاف جنگ جیتی نہیں جا سکتی .
یہ تمام معاملات عمران خان سے بہتر کون جانتا ہے کہ کس کس نے کس کس دور میں کیا کیا کرپشن کی ہے اور فواد چوہدری نے پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو گریبانوں میں جھانکنے کا مشورہ دیا ہے لیکن ہر ایک کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہو گا، ہمارا مشورہ ہے کہ فواد چوہدری اگر آپ نے الیکشن میں آنا ہے تو ورکروں کو عزت دینا ہو گی عزت دو گے تو عزت لو گے، ایک موقعہ پر انہوں نے کہاکہ دھمکیوں سے ورکرز مرعوب نہیں ہوتے اب یہ مشرف کا دور نہیں ہے۔ اور پارٹی ورکر زتحریک انصاف کو ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے۔ سولو فلائٹ سے آنے والوں کو ورکرز پہچانتے ہیں ڈسپلن کا درس دینے والوں کو ڈسپلن میں رہنا ہو گا ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نکالنے کا اختیار پارٹی قیادت کو ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیر انیس حیدر شاہ صاحب گدی نشین دربار عالیہ جلالپور شریف میں جو ورکرز کنونشن منعقد کیا اس میں میری شمولیت نہ ہونے کی وجہ خرابی صحت تھی تمام پارٹی ورکرز ایس ٹکٹ ہولڈرز ایکس عہدیداران سٹی تحصیل ، ٹاؤن کمیٹی و ضلع کنونشن میں موجود تھے اور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ کھڑا ہوں جو خان صاحب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم سب خان صاحب کی ایک کال پر لبیک کہتے ہیں پیر سید انیس حیدر شاہ صاحب نے ورکرز کنونشن منعقد کرکے پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔بلدیاتی الیکشن میں چوہدری فرخ الطاف نے ٹکٹ ہولڈرزچیرمینوں کے خلاف لدھڑ گروپ کے نام سے امیدوار کھڑے کئے اور ضلع بھر میں نقصان پہنچایا ضلع جہلم کے تمام ورکرز گواہ ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکرز پارٹی میں متحد ہیں ان کو عمران خان کے فلسفہ سے دور کرنے والے ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے