پانچویں بار

پانچویں بار تحریر: نوید احمد

پانچویں بار وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ ء جہلم کا اعلان ہوا،پانچویں بار ہرکس و ناکس کو اطلاع دی گئی،
پانچویں بار ہیلی پیڈ بنوایا گیا،پانچویں بار جہلم امید سے ہوا،پانچویں بار انتظامیہ حرکت میں نظر آئی،پانچویں بار شہر کی نوک پلک سنوارنے کی کامیاب یا ناکام کوشش کی گئی،
پانچویں بار سیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی،پانچویں بار حکمران جماعت کی جانب سے شادیانے بجائے گئے،پانچویں بار خیرمقدمی بینر لگائے گئے،پانچویں بار میونسپل کمیٹی کے جملہ خاکروبوں کی دوڑیں لگوائی گئیں،
پانچویں بار شہر کے تمام سرکاری افسران کی حاضری یقینی بنائی گئی،پانچویں بار کسی مخیرشخصیت کی جانب سے کھانے کا انتظام کیا گیا،پانچویں بار سپاسنامہ تیار کیا گیا،
پانچویں بار بریفنگ کا بندوبست کیا گیا،اور پھر یوں ہوا کہ پانچویں بار وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہء جہلم منسوخ کر دیا گیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں