پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ گزشتہ دنوں ابیہا مامون نامی خاتون کی تصاویر وائرل ہوئیں ،جس کے بارے میں طرح طرح کے تبصرے دیکھنے کو ملے۔
چنانچہ اس خاتون آرٹسٹ ابیہا مامون کا پہلا ویڈیو انٹرویو سامنےآیا ہے جس میں میک آرٹسٹ نےبابر اعظم کے رویے کے حوالے سے بات کی۔
ابیہا مامون نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کی پہچان ہیں، بابر اعظم کے ساتھ ایک فوٹوشوٹ کے دوران لی گئی تصاویر واءرل ہوئیں،کی ہیں، اس شوٹ میں مجھے بابر کے میک اپ اور اسٹائلنگ کے لیے بطور میک آرٹسٹ رکھا گیا، بعد ازاں میں نے بابر کے ساتھ لی گئیں تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں جو وائرل ہو ئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان تصاویر کے بارے میں مداحوں کے مختلف تبصرے سامنے آئے۔
خاتون نے بتایا کہ انہوں نے بابر اعظم کے علاوہ بھی متعدد شخصیات (سلمان خان ،انیل کپور ، علی ظفر اور شہریار منور کے علاوہ کافی خواتین سلیبرٹیز ) کے ساتھ کام کیا ہے مگر بابر کے ساتھ لی گئی تصویر وائرل ہوگئی۔
https://www.instagram.com/p/CWtjCfHhi36/?utm_source=ig_embed&ig_rid=4c027d14-4c5b-4ddf-9c75-8f9ee6e9be29
میک اپ آرٹسٹ نے اندرونی بات بتائی کہ اس پوسٹ کے ساتھ لکھا جانے والے کیپشن ’پھوپھو کی بیٹی‘ نے لوگوں کو اس کی طرف متوجہ کیا، ان کے مطابق یہ تصویر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد نومبر میں بنائی گئی۔
اس انٹرویو میں ابیہا نے بتایا کہ میں نے بابر کے ساتھ کام کے دوران نوٹ کیا کہ وہ خواتین اورمردوں کی یکساں عزت کرتے ہیں ،وہ بلا شبہ پاکستان کا فخر ہیں۔