شعیب ملک

پاکستانی کرکٹرشعیب ملک نے لاہور میں ریسٹورینٹ کھول لیا

معروف پاکستانی کرکٹرشعیب ملک نے اپنا ریسٹورینٹ کھول لیا۔

انہوں نے لاہور کے پوش علاقے میں یہ ریسٹورینٹ کھولا ہے ۔

دی رائس باؤل نامی ریستوران کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی ،تقریب میں پاکستانی کرکٹر بابر اعظم،حسن علی ،امام الحق ، وہاب ریاض ، سابق کوچ وقار یونس اور معروف گلوکار عاطف اسلم سمیت دیگر افرادنے شرکت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی گلوکار عاطف اسلم سے ملتے اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

شعیب ملک اس افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم کی شرکت پرحیران ہوئے۔

پاکستانی کرکٹر نےاپنی ٹوئٹ میں عاطف اسلم کی سرپرائز انٹری پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھاکہ’ سر تسی گریٹ ہو‘۔

دریں اثناء پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے شعیب ملک کے ریسٹورینٹ کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں