پب جی گیم

پب جی گیم صارفین کے لئے خوش خبری

پب جی PUBG نے پاکستان میں معروف تاریخی ڈرامہ ارطغرل غازی کے کردار کو بھی اپنی نئی سیریزمیں شامل کرلیا جبکہ سوشل میڈیا ایپ پر ہونے والے مقابلے میں خوش قسمت صارفین کو مختلف انعامات دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹینسنٹ کی مشہورگیم ملٹی پلیئر آن لائن بیٹل گراؤنڈز ہے جس کو پب جی کے نام سے لوگ جانتے ہیں اور اس کے صارفین کی تعداد کم و بیش ایک ارب ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ پب جی گیم کو زیادہ تعداد میں ڈاؤن لوڈ ہونے کی وجہ سے دنیا کا کامیاب ترین گیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہو چکا ہے۔

پب جی کی جانب سےنے عثمانیہ سلطنت کے پس منظر میں بنائے گئے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ایگن آلتن کو بھی اپنے آنے والی گیم سیریز میں شامل کرلیا ہے۔

ہیرو کی جنگ نامی اس سیریز میں گیم پلیئرز ارطغرل غازی کے کرداروں میں سے چنے جائیں گے، بلکہ اس سیریز کے پس منظر میں سنی جانے والی آواز بھی ایگن آلتن کی ہوگی جبکہ وہ باقاعدہ یونی فارم اور فیس سمیت دیگر اشیاء بھی انعام کے طور پر حاصل کرسکیں گے۔

اس سیریز کوپاکستانی صارفین کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے جو26 نومبر سے 9 دسمبر تک صارفین کے لئےدستیاب ہوگی۔
دوسری جانب پب جی نے گیم کی پذیرائی کے لیے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ پر #GhaziiPUBGM کے نام سے ایک ہیش ٹیگ کا مقابلہ شروع کیا ہے۔صارفین اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے یہ ہیش ٹیگ استعمال کر سکتے ہیں۔

انعامات کا اعلان:

پب جی انتظامیہ کی جانب سے مقابلے میں پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کو آئی فون 13 دیا جائے گا جبکہ دیگر دس صارفین کو 1 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
اسنیپ چیٹ پر یہ مقابلہ 26 نومبرسے دو دسمبر تک جاری رہے گا، جب کہ فاتح امیدواران کا اعلان پب جی انتظامیہدسمبر کے وسط میں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں