جہلم لائیو (نمائندہ خصوصی) پریس کلب جہلم کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017، میڈیاون گروپ کے عابد چوہدری صدر،نائب صدر مشرف جنجوعہ، وسیم قریشی جنرل سیکرٹری منتحب ، میڈیا ون کے تمام امیدوار کامیاب، تفصیلات کے مطابق پریس کلب جہلم کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017گزشتہ روز پریس کلب بلڈنگ میں منعقد ہو ئے جس کی نگرانی ضلعی انفارمیشن آفیسر نے کی ، الیکشن میں کل 42ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور نتائج کے مطابق دونوں امیدواروں چوہدری عابد اور الیاس مہر نے 21، 21ووٹ حاصل کئے ۔ جس کے بعد فیصلہ ٹاس پر ہوا جس میں میڈیا ون کے امیدوارسابق صدر عابد چوہدری سال 2017-18 کیلئے صدر منتحب ہو گئے جبکہ نائب صدر مشرف جنجوعہ ، جنرل سیکرٹری وسیم قریشی ۔ جوائنٹ سیکرٹری عمیر راجہ ، فنانس سیکرٹری وسیم تبریزمنتحب ہو ئے ، اسطر ح میڈیا ون کے تمام امیدوار وں نے کامیابی حاصل کی ۔
میڈیا ون کے سرپرست سینئر صحافی امجد بٹ، اکرم شاہ ، مظفر اقبال انصاری ، حافظ امتیاز بیگ، شہباز بٹ، اصغر مرزا ، ملک محمد عالم او ر دیگر نے نومنتحب صدر عابد چوہدری کو کامیابی پر مبارکبا پیش کی ۔اس موقع پر نو منتحب صدر عابد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ووٹ دینے اور نہ دینے والے سب ہمارے بھائی ہیں اور صحافیوں کی ویلفیئر اور مسائل کے حل کیلئے پریس کلب کے پلیٹ فارم پر گزشتہ سال کی مانند جد وجہد جاری رہے گی ۔