پاکستان کے پشتون علاقے پشاور کے کھانے ملک بھر میں مشہور ہیں۔اس چھوٹے سے شہر کی فوڈ انڈسٹری لا جواب ہے۔افغانستان کی سرحد کے قریب واقع اس شہر نے اب اپنے مشہور کھانوں کی نہ صرف پاکستان بھر میں برانچیں بنا لی ہیں بلکہ کئی دوسرے ممالک میں بھی پشاوری کھانوں کے ریستوران کامیابی سے چل رہے ہیں۔اب دنیا بھر میں پشتون ذائقے لوگ پسند کر رہے ہیں ۔
اس بلاگ میں پشاور کے بہترین ریستورانوں کی فہرست پیش کی جا رہی ہے،جو مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ اس شہر کی سیاحت کرنے والوں کے لئے بھی مددگار ثابت ہو گی۔
1. Hujra Restaurant:
حجرہ ریسٹورنٹ پشاور کی تعریف پاکستان بھر میں کی جاتی ہے۔اس کی سب سے منفرد بات اس کا دلکش ماحول ہے۔اس ریستوران میں خصوصی طور پر خیبر پختونخواہ کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس ریستوران میں پشاور کے علاوہ دوسری جگہوں سے بھی لوگ کھچے چلے آتے ہیں۔اس کے علاوہ یہاں بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کسی کی پسند کو مدنظر رکھا گیا ہے۔اس لئے یہاں جھولے بھی ہیں اور میوزک بھی۔
اگر اس کے کھانوں کی بات کریں تو حجرہ پلیٹر، دمبہ کڑاہی، دمبہ ٹکا، اور دم پختہ مٹن یہاں کی پہچان ہے۔اس ریستوران کا ایڈریس رنگ روڈ، اچینی پایان، پشاور، خیبر پختونخواہ ہے۔
2. Nisar Charsi Tika Shish Mahal:
پشاور کے دورے جانے والے کھانے کے شوقین افراد سب سے پہلےنمک منڈی جاتے ہیں۔ نمک منڈی میں اس شہر کی شاندار سٹریٹ فوڈ لائف موجود ہے۔ اس سٹریٹ کے نثار چرسی تکہ کی دنیا بھر میں دھوم ہے۔
اس ریستوران میں آپ کو بہترین دیسی گوشت کھانے کو ملے گا۔جس کے ذائقے کا کوئی نعم البدل نہیں۔اس کا چرسی تکہ لا جواب ہے۔ اس کے علاوہ دنبہ کڑاہی اور چکن سجی بھی آپ Tasteکر سکتے ہیں۔
یہ ریستوران نمک منڈی روڈ، شاہ قابو کالونی نمک منڈی، پشاور، خیبر پختونخواہ میں موجود ہے۔
3. Hong Kong Chinese Restaurant:
اگر آپ پشاور جا رہے ہیں اور آپ کو چائنیز کھانا پسند ہے تو اس کے لئے بہترین چوائس ہانگ کانگ چائنیز ریسٹورنٹ ہے۔ اس ریستوران میں ان ڈور کے ساتھ ساتھ آوٹ ڈور ڈائیننگ کی سہولت بھی موجود ہے۔یہاں ملکی اور غیر ملکی کسٹمراچھے چائینیز کھانے سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔ اس کے اہم کھانوں میں چکن چاؤ من اور چکن منچورین شامل ہیں،یہ چائینیز کھانے خیبر پختونخواہ میں کافی مقبول ہیں۔
یہ ریسٹورنٹ 24، ڈی مال روڈ، پشاور کینٹ خیبر پختون خواہ، میں واقع ہے۔
4. Habibi Restaurant:
عربی کھانوں کے لئے بھی پشاور میں ایک بہترین ریستوران موجود ہے جسےحبیبی ریسٹورنٹ کہتے ہیں۔ یہاں اچھے کھانے کے ساتھ اس کے پرکشش ماحول اور لائیو میوزک سے لوگ کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔خصوصی طور پر پشاور کے لوگ اپنی فیملی کے ساتھ کھانا کھانے کے لئے اس ریستوران کو ترجیح دیتے ہیں۔ اگرچہ اس ریستوران میں عربی کھانے سرو کیے جاتے ہیں لیکن اس ریسٹورنٹ کا اندرونی اور بیرونی منظر خیبر پختونخواہ کی ثقافت کو اجاگر کرتا ہے ۔اس کے مقبول کھانوں میں حبیبی عربی پلاؤ تھال، حبیبی سجی اور سیخ کباب وغیرہ شامل ہیں۔
اس ریستوران کا ایڈریس حبیبی ریسٹورنٹ بشیر آباد، پشاور، خیبر پختونخواہ، ہے۔
5. Zaiqa Restaurant:
.افغانی اور دیسی کھانوں کے لئے زائقہ ریسٹورنٹ پشاور ایک بہترین جگہ ہے۔جہاں کم قیمت میں اپنا اچھے کھانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ شام کے وقت پشاور اور باہر سے لوگ اس ریستوران کا رخ کرتےہیں اور پھر رات گئے تک یہاں لوگوں کا رش رہتا ہے۔مٹن دم پخت اور چکن دم پخت یہاں بادشاہ ہیں۔دیگر کھانوں میں بادامی چکن،گرل فش اور پشاری قہوہ شامل ہیں۔
اس کا ایڈیس ذائقہ ریسٹورنٹ رند روڈ، اچینی پایان، پشاور، ہے۔
6. Shelton’s Rezidor:
یہ ریستوران پشاور کے معروف قلعہ بالا حصار اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے قریب واقع ہے،اس ریستوران میں آرٹ اور تاریخ کے دلدادہ لوگ آتے ہیں۔جن کو یہاں ایک بہترین ماحول کے ساتھ ساتھ اچھا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔اس کے بوفے سسٹم اور ہائی ٹی کو کسٹمرز کافی پسند کرتے ہیں۔اگر آپ اس ریستوران کا وزٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ ریستوران یونیورسٹی روڈ پشاور پر KFC کے قریب واقع ہے۔
7. Jans Deli:
فاسٹ فوڈ کے حوالے سے بھی پشاور میں اچھا آپشن موجود ہے۔اس شہر میں آپ کو بہترین فاسٹ فوڈ کے لئے جانس ڈیلی جانا ہوگا۔ ہے۔ اس ریستوران میں انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کے کھانے کی سہولت موجود ہے۔یہاں جانس ڈیلی بیکری آئٹم کسٹمرز میں بے حد پسند ہے۔اس کے علاوہ اس ریستوران کا پیزا،پاستا اور کیک بھی پشاور کے لوگوں میں کافی مقبول ہیں۔ اس کے اندرونی ماحول میں پینٹنگز بہت پرکشش ہیں جو سیاحون کو اپنی طرف کھینچتی ہیں۔سرکلر لین، اقرا چوک، یونی ٹاؤن، پشاور میں اس ریستوران کا آپ وزٹ کر سکتے ہیں۔
8. Café Crunch:
کیفے کرنچ پشاور میں ایک ایسا ریستوران ہے جہاں آپ کوہر قسم کے کھانے مثال کے طور پاکستانی، تھائی، چائنیز، امریکن اور عربی کھانوں سمیت 400 سے زیادہ ڈشیں مل سکتی ہیں۔اس کے علاوہ یہاں ایک بیکری بھی موجود ہے جس میں لذیذ کیک، ڈیزرٹ اور مختلف قسم کے مشروبات اور کافی بھی دستیاب ہے۔اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ پشاور میں ایک جگہ اتنی وارئیٹی کہیں اور دستیاب نہیں۔بلکہ آپ اپنی فیملی کے ساتھ یہاں آکر بہترین کھانے کے ساتھ مفت وائی فائی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔پشاور کے لوگ اپنی اہم تقریبات منانے کے لیے اس ریستوران کو ترجیح دیتے ہیں۔غیر ملکی سیاحوں میں بھی پشاور کا یہ کیفے کافی مقبول ہے۔
اگر آپ اس کیفے کا وزٹ کرنا چاہتے ہیں تو 45 اولڈ جمرود روڈ، یونی ٹاؤن، پشاور چلے جائیں۔
9. China Terrace Restaurant:
پشاور میں چائینیز کھانے کا یہ دوسرا بہترین ریستوران ہے۔جس کے ماحول اور سٹاف کے خوش اخلاق رویے کی لوگ تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔اس ریستوران میں چینی کھانوں کے علاوہ ایشیائی کھانوں کے بھی کافی آپشنز موجود ہیں۔ا س کے مقبول کھانوں میں ہنی ونگز، کیکڑے ٹوسٹ اور سوپ وغیرہ شامل ہیں۔
اس کا ایڈریس فرسٹ فلورجے بی ٹاورز، یونی روڈ، تہکال، پشاور، ہے۔
10. Shiraz Ronaq Restaurant:
پشاور میں ایرانی کھانوں کا سب سے بہترین ریستوران ہے جو اپنے خوبصورت ہال کے علاوہآپ کوانڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہاں دلکش بوفے ایریا بھی موجود ہے۔ جو سیاحوں کی پسند کے پیش نظر بنایا گیا ہے۔یہاں50 سے زائد پکوان دستیاب ہیں،جن میں بیف، چپلی کباب اور بیف افغانی ٹکا،ایرانی مچھلی، گرلڈ فش اور ایرانی بار بی کیو وغیرہ شامل ہیں۔
اس ریستوران میں جانے کے لئے آپ کو1 صدر روڈ، پشاور کنٹونمنٹ جانا ہو گا۔
11. Traskoon Restaurant:
پشاور کے رنگ روڈ پر واقع یہ ریستوران صارفین کو بہترین پاکستانی اور افغانی کھانے فراہم کرتا ہے۔جو اپنی لذت اور صفائی کے حوالے سے پشاور کے لوگوں میں کافی مقبول ہیں۔
اس ریستوران میں خواتین کے بیٹھنے کے لیے علیحدہ خصوصی انتظام کیا گیاہے۔ اس ریسٹورنٹ کی مشہور فش ڈشز کے لئے سیاح بار بار آتے ہیں۔ اس کے مقبول کھانوں میں بار بی کیو مچھلی، انگارا مچھلی، مٹن، بیف اور چکن کراہی شامل ہیں۔
اس ریستوران کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ اپنے صارفین کے لیے ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
اگر آپ اس ریستوران کا وزٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اچینی پایان رنگ روڈ پشاور جانا ہوگا۔