جہلم لائیو (محمداشتیاق پال)پنجاب بھرکی طرح تحصیل جہلم کی انجمن پٹواریاں نے غیر معینہ مدت کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال کر دی، تحصیل بھر کے دفتر پٹواریاں کو تالے لگا دئیے دور دراز سے آئے سائلین خوار، حکومت پنجاب کی 09-01-2015 کی منظور سمری پر جلد از جلد عمل درآمد کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے پٹواریوں کی فلاح کیلئے 09-01-2015 کو ایک منظور سمری منظور کی تھی جس پر تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا ۔ حکومت پنجاب کی طرف سے پٹواریوں کے حقوق نہ ملنے پر انجمن پٹواریاں تحصیل جہلم کے صدر نے پنجاب بھر کی طرح تمام پٹوار خانوں کے دفاتر کو تالے اور قلم چھوڑ ہڑتال کردی اس موقعہ پر انجمن پٹواریان تحصیل جہلم کے صدر چوہدری اظہر اقبال گجر، سید احمد شاہ جنرل سیکرٹری، جاوید اقبال چٹھہ سینئر نائب صدر، عنصر جاوید فنانس سیکرٹری، نعیم اللہ بٹر جوائنٹ سیکرٹری کے علاوہ ملک عبدالخالق، چوہدری خلیل اشرف، چوہدری سکندر، لالہ افضال مہدی، واجد نسیم، افضال احمد قریشی، چوہدری افتخار احمد، نذر حیات، میاں اشفاق احمد، محمد اشفاق، عبدالروف، چوہدری ساجد اور فردوس خان قلم چھوڑ ہڑتال میں شامل تھے ۔ چوہدری اظہر اقبال گجر صدر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ جب تک حکومت ہمارے حقوق پر عمل درآمد نہیں کرتی یہ قلم چھوڑ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]