پنجاب حکومت کی جانب سے طلبہ و طالبات میں تقسیم لیپ ٹاپ کی تقریب ٹاہلیانوالہ کالج میں منعقد ہو گی

جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے خصوصی پروگرام کے تحت ہونہار طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کیلئے تقریب 15مئی بروزپیر گورنمنٹ کالج ٹاہلیانوالہ بلال ٹاون جہلم میں منعقد ہوگی ۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 416 سے زائد طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپس دیے جائیں گے ۔ لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی آر احمر نائیک، اے ڈی سی جی کاشف محمد علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ضیغم نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈی آئی او عثمان سندھو، ڈی ایس پی سٹی شاہد صدیق، ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثار اور دیگر افسران نے شرکت کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کالج کا دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شرکا ء کیلئے صاف پانی اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا جائے اسی طرح پولیس سکیورٹی ، ٹریفک کے حوالے سے جامع پلان مرتب کرے گی جبکہ صفائی ٹی ایم اے جہلم کی ذمہ داری ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں