پنجاب پٹرولنگ

پنجاب پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں

جہلم لائیو( احسن وحید) پنجاب پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں اشتہاری سمیت منشیات فروش گرفتار تفصیلات کے مطابق پنجاب پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال میں سب انسپکٹر شفیق احمد نے چارج سنبھالتے ہی گشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے ماہ مئی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ،منشیات فروشوں سمیت موٹر سائیکل ،گاڑیوں کیخلاف متعدد کاروائیاں کیں،

پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال میں میڈیا بریفنگ کے دوران انچارج شفیق احمد، عدنان اقبال ایڈمن آفیسر نے بتایا کہ ایس ایس پی راولپنڈی ریجن اسرارخان عباسی کی ہدایت پر ڈی ایس پی جہلم چوہدری محمد افتخار کی زیر نگرانی شفیق احمد سب انسپکٹر پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال نے گشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے دوران گشت ایک عدد اشتہاری ملزم اکبر مسیح سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کی اور پولیس تھانہ سوہاوہ کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا جبکہ بغیر نمبر پلیٹ اور فینسی نمبر پلیٹس موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو سو سے زائد موٹر سائیکل پولیس تھانہ سوہاوہ میں بند کروائے جبکہ درجنوں گاڑیوں کو سٹیکرز لگائے اور متعد د کو وارننگ دی جبکہ تین سے زائد عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جو روڈ پر حادثات کا باعث بن رہی انچارج پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال شفیق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرینگے اور روڈ پر گشت کے نظام کو مزید موثر کیا جائیگا ۔لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے تاکہ لوگ بلا خوف و خطر اپنا سفر کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں