پنجاب کالج آف ٹیکنالوجی جہلم کے طلبا کا اعزاز ،
پائپ فٹر و پلمبرنگ ٹریڈ زونل مقابلوں میں تینوں پوزیشنوں پر قبضہ کر لیا،
ہزاروں روپے انعام بھی جیت لیا ، تفصیلات کے مطابق ٹیکنیکل ٹریننگ کے معروف ادارے پنجاب کالج آف ٹیکنالوجی جہلم کے طلبا نے اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے اسلام آباد میں منعقدہ زونل مقابلوں میں پلمبر و پائپ فٹر ٹریڈ میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر کے ضلع جہلم کا نام روشن کر دیا،
زونل مقابلوں میں پنجاب کالج آف ٹیکنالوجی کے عامر شہزاد نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 25ہزار انعام ، شرجیل اقبال نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 20ہزار ، شاہ جہاں جیلانی نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے 15ہزار نقد انعام حاصل کر کے کالج کا نام روشن کر دیا۔
اس حوالے سے پرنسپل کالج خان ظریف خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے کورسز شروع کئے گئے ہیں جس میں تربیت کے ساتھ ساتھ اعزازیہ بھی دیا جاتا ہے،
پنجاب کالج میں طلبا کو بہترسے بہتر تربیت فراہم کی جاتی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ ہر سال زونل مقابلوں میں ہمارے طلبا اعلی پوزیشن حاصل کر تے ہیں یہاں سے ہنر مند بن کر جانے والے طلبا کبھی بے روزگار نہیں رہیں گے بلکہ وہ معاشرے کے اہم ترین فرد بن کر ملک کی خدمت کر یں گے انہوں نے کہا کہ میٹرک امتحانات کے بعد فارغ طلبا مفت کورسز کیلئے پنجاب کالج کے مختلف کورسز میں داخلہ حاصل کرکے خود کو ہنر مندبنائیں اور اپنے گھر اور ملک کی خدمت کریں ۔
Load/Hide Comments