پنڈ دادن خان

پنڈ دادن خان میں ماں نے اپنے بچوں کو قتل کر دیا

نئےسال کے پہلے دن ہی تحصیل پنڈداد خان کے نواحی علاقہ ہرن پور میں قیامت خیز واقعہ.

سگی ماں نے اپنی تین معصوم بیچیوں کو چھری کے وار کر بے دردی سے قتل کر دیا بعد میں خود کو زخمی کر کے گھر کو آگ لگانے کی کوشش.

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ ہرنپور میں سنگدل ماں نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی تین معصوم بیٹیوں کے گلے کاٹ کر موت کی گھاٹ اتار دیا اور بعد میں خود کو بھی زخمی کرکے گھرکو آگ لگانے کی کوشش کی۔

افسوس ناک واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان سلیم خٹک اور ایس ایچ او پنڈدادنخان رانا لطیف پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔

زخمی ہونے والی یاسمین نامی عورت کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں سے اسے جہلم ریفر کر دیا گیا۔
افسوسناک واقعہ کے حوالے سے کئی پہلو سامنے آرہے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=QbamKNTSwEE

ابتدائی طور پر بتایا جا رہا ہے کہ مسمات یاسمین کا اپنے خاوند فیض احمد سے گزشتہ شب معمولی بات پر جھگڑا ہوا ،جسکے بعد فیض احمد صبح اپنی ماں کے گھر سے ناشتہ کرکے مزدوری پر چلا گیا۔

اس کے بعد یاسمین نے 6 سالہ زویا 4 سالہ فائزہ اور 2 سالہ جنت کو چھری کے وار کرکے مبینہ طور پر قتل کر دیا اوراپنے آپکو بھی زخمی کر لیا ۔

تینوں یچیوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد نواحی گاوں ہرن پور منتقل کر دی گئیں۔

تحصیل پنڈدادنخان میں اپنی نوعیت کے پہلے افسوس ناک واقعہ کے بعد فضا سوگوار ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمن خان کو فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

ایس ڈی پی او سلیم خٹک پنڈدادنخان سرکل، ایس ایچ او تھانہ پنڈداد خان محمد لطیف سب انسپکٹر عبدالرحمن سب انسپکٹر سید حسن شاہ اے ایس آئی ملک اشفاق سمیت پولیس کی بھاری نفری نے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فرانزک ٹیم نے جدید سائینٹفک طریقے سے شواہد اکٹھےکرنے شروع کر دیے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں