پولیس اہلکار کے بیٹوں کا ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش خاندان پر تشدد

جہلم لائیو(عامر کیانی): تھانہ سول لائن کے علاقے میں پولیس ملازم کے بیٹوں کی دہشت گردی،غریب محنت کش خاندان پرخواتین سمیت تشدد،وجہ عناد لڑکیوں کوچھیڑ نے سے منع کرنا تھا،تفصیلات کے مطابق محلہ سلطان پورہ کے رہائشی آصف نے تھانہ سول لائن میں تحریری درخواست دی کہ اپنے گھر کے سامنے موجودپولیس ملازم مرزا طفیل کے بیٹے عبد اللہ اور علی کو اس نے گلی میں سے گزرنے والی لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ خانی سے منع کیا توانہوں نے اشتعال میں آکر اپنے ساتھیوں کو بلا لیا،جس کے بعد کم و بیش دس افراد نے ڈنڈوں سے مسلح ہو کرغریب محنت کش آصف ،تنویر،محبوب کوگھریلو خواتین سمیت تشدد کا نشانہ بنایا،اس دوران ملزمان اینٹوں کا بھی بے دریغ استعمال کرتے رہے جس کی وجہ سے محنت کش آصف اور اس کے دیگر اہل و عیال شدید زخمی ہو گئے،دریں اثناء پولیس کی جانب سے اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کے لئے فوری کاروائی نہ کرنے کی وجہ سے غریب محنت کشوں نے احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پولیس ملازم کے بیٹوں کی دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے،اور ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں