پولیس تھانہ سوہاوہ کا جوئے کی محفل پر چھاپہ

جہلم لائیو(احسن وحید) پولیس تھانہ سوہاوہ کا جوئے کی محفل پر چھاپہ دس جواری مرغوں کی لڑائی پر لگائی گئی داو کی رقم سمیت گرفتار متعدد فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سوہاوہ راجہ شاہد نے ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر جوئے کی محفلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خصوصی ٹیم ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ چوہدری الیاس کی سربراہی میں تشکیل دی جنہوں نے ریکی کرتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع پر گڈاری میں کھلے میدان میں مرغوں کی لڑائی پر لگے جوئے کی محفل پر ریڈ کرتے ہوئے دو سیل مرغوں سمیت دس افراد کو نقدی رقم مبلغ ستر ہزار روپے اور موبائل فون برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 5/5Aقمار بازی ایکٹ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جوڈیشل بھیج دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں