منشیات فروشوں

پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) : جہلم پولیس کی کاروائی،09لیٹر شراب،110گرام چرس، پسٹل30بوراوررائفل 12بوربرآمد ،08افراد گرفتار مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے زاہدمحمود اے ایس آئی نے زین العابدین ولد محمد یونس سکنہ سرائے عالمگیر سے پسٹل 30بور معہ3روند،تھانہ ڈومیلی کے قمر شہزاد اے ایس آئی نے لیاقت حسین ولد اللہ دتہ سکنہ گتر سے رائفل12بور معہ 3روند ،تھانہ جلالپور شریف کے عمر حیات اے ایس آئی نے حسین مرتضی ٰ ولد منتظر حسین سکنہ محلہ سادات پننوال سے 110گرام چرس،منطور حسین اے ایس آئی نے شاہد حسین ولد فدا حسین سکنہ کوٹھیاں سے 04لیٹر شراب،تھانہ دینہ کے محمد ارشاد اے ایس آئی نے دل شیر ولد فلک شیر سکنہ کیانی سٹریٹ دینہ سے05لیٹر شراب،پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ صدر کے وقاص ولد آصف مسیح سکنہ نیو کرسچن کالونی روہتاس روڈ جہلم کو ساؤنڈ سسٹم ایک کی خلاف ورزی پر جبکہ تھانہ صدر کے مناظر حسین اے ایس آئی نے حاجی محمد خان ولد سرانی خان سکنہ پکیتا افغانستان ،ظفر اقبال ولد سرور سکنہ ٹاہلیا نوالہ کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں