تتلیاں اور بھنورے گرفتار

پولیس کی سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کاروائی.تتلیاں اور بھنورے گرفتار

جہلم پولیس کی سٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں کاروائی۔
تتلیاں اور بھنورے گرفتار کر لئے۔
پولیس کو اطلاع دینے والی خود واقعہ میں ملوث نکلی۔
پولیس نے تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پولیس چوکی کالا گجراں کو ایک عورت مسمات ک نے بذریعہ 15اطلاع دی کہ اس کی بیٹی مسمات ص سٹی ہاوسنگ سوسائٹی جہلم کےایک پلازے میں اوپر گئی لیکن کافی دیر ہو چکی ہے،واپس نہیں آئی۔

جب پولیس موقع پر پہنچی تو اطلاع دینے والی عورت نے بتایا کہ اس کی بیٹی نوکری کی غرض سے پلازے میں امجد نذیر نامی شخص کے دفتر گئی ہے۔چنانچہ پولیس اوپردفتر پہنچی جہاں امجد نذیر ملک ولد نذیر احمد ساکن مشین محلہ نمبر1جہلم اور مسمات ص ساکن فیض پور شریف میرپور آزاد کشمیر قابل اعتراض حالت میں موجود تھے جنہیں موقع سے پولیس اہلکاروں نے لیڈی کانستیبل کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا۔

Citi Housing jhelum

تاہم امجد نزیر نامی شخس سے جب مزید تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ پولیس کو اطلاع دینے والی عورت مسمات ک اور مسمات م ساکن آزاد کشمیرنے مبلغ 5000روپے کے عوض مذکورہ لڑکی کو اس کے پاس بھیجا تھا،امجد نذیر کا بیان سن کر پولیس نے اطلاع دہندہ اور اس کی ساتھی خاتون کو بذریعہ لیڈی کانسٹیبل زیر حراست لے لیا،اور ان کی تلاشی لی تو ان سے مبلغ 5000روپے برآمد ہو گئے۔ اس کے علاوہ تین موبئیل فون بھی پولیس نے برآمد کیے۔جس سے یہ عقدہ کھلا کہ دراصل پولیس کو اطلاع دینے والی عورت بھی اس مکروہ دھندے میں ملوث تھی،جس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پولیس کو اطلاع دی.

درٖیں اثناء پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 371Aاور 371Bت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ،اور ملزمان کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔

تاہم آزاد ذرائع کے مطابق پولیس نے دو مرد نوقع سے گرفتار کئے لیکن ایک کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے چھوڑ دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں