منشیات فروشوں

پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،

جہلم لائیو(پی۔آر۔او):جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی منشیات فروش گینگ گرفتار،4593گرام چرس،4لیٹر شراب ،2عدد پسٹل 30بور معہ 2روند برآمد8 افراد گرفتار،8مقدمات درجتفصیلات کے مطابق :۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شاہد نذیرDSPسوہاوہ ،راجہ منیب اقبال ایس ایچ او سوہاوہ اور ان ٹیم آفتاب افضل ایس آئی ، ماجد گلزار اے ایس آئی، واجد حسین اے ایس آئی، فیاض احمد اے ایس آئی نے بختاور ولد محمد زمان سکنہ برکی ضلع گجرانوالہ سے 1120گرام چرس،افضل اقبال ولد خادم حسین سکنہ کلہار ضلع گجرانوالہ سے1150گرام چرس،ظفر اقبال ولد خادم حسین سکنہ سنتہ گجرانوالہ سے1110گرام چرس ،توقیر عباس ولد علی حیدر سکنہ سلور بڈانہ گجرخان راولپنڈی سے 30بور پستول جبکہ غلام عباس شاہ ایس ایچ اوتھانہ چوٹالہ نے اللہ دتہ ولد محمد صادق سکنہ جھنجیل جہلم سے 1080گرام چرس اور 30بور پسٹل معہ 2روند،ارشد محمود ایس آئی اور امتیاز حسین اے ایس آئی نے تھانہ پنڈدادنخان نے شمریز علی ولد پرویز اختر سکنہ کریالہ جالب پنڈ دادنخان سے 133گرام چرس،حسن رضا اے ایس آئی نے محمد وسیم ولد محمد لطیف سکنہ دھریالہ جالب سے 4لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔تفتیش جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں