منشیات فروشوں

پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

جہلم(بیورو وپورٹ) : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج،08افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے سرفرازاحمد ایس آئی نے قاسم عباس ولد ولائیت سکنہ مانند ضلع گجرات،امین ولد عبدالواحد سکنہ خورد ضلع جہلم،زاہد رضا اے ایس آئی نے اظہر شاہ ولدسید قدیر شاہ سکنہ مجاہد آباد جہلم کو کرایہ داری ایکٹ،تھانہ صدر کے محمد نصیر ایس آئی نے عارفین ولد طفیل سکنہ کھرالہ جہلم سے 02کپی شراب، علی اکبر ایس آئی نے شرافت علی ولد اکرام سکنہ محلہ اسلام پورہ جہلم سے 5لیٹر شراب،تھانہ سول لائن کے اعجاز نسیم اے ایس آئی نے آکاش ولد شبیر سکنہ محلہ اسلام پورہ جہلم سے 05لیٹر شراب جبکہ تھانہ سول لائن کے سجاد حسین اے ایس آئی نے تنویر احمد مالک تنویر جیولر شاپ کو پنجاب سکیورٹی آرڈینس کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں