جہلم لائیو (محمد امجد بٹ) دینہ کے نواحی علاقہ میں تین معذور بہن بھائی فاقوں کا شکار، علاج کیلئے پیسے نہیں ، گھر کا واحد کفیل والد بھی بیماری کا شکار، صاحب حیثیت افراد سے امداد کی اپیل، تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے علاقہ نٹائن کے رہائشی محبوب احمد، منیر احمد اور ان کی ہمشیرہ کلثوم اختر پولیو کے باعث معذور ہو جانے اور علاج کا انتظام نہ ہونے پر بستر مرگ پر پڑ ے ہیں ، محبوب احمد نے بتایا کہ ہم تینوں بہن بھائی بچپن میں بالکل تندرست تھے اور 15سال کی عمر میں پہنچنے پر محبوب احمد، منیر احمد اور بعد ازاں کلثوم کو بھی پولیو کا مرض لاحق ہو گیا جس کے بھائی ہمارے جسم مفلوج ہو گئے اور ٹانگیں کام کرنا چھوڑ گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھر کا واحد کفیل ہمارا والد محمد ایوب ہے جو کہ مسلسل کام کاج اور بڑھاپے کا شکار ہو کر بیمار پڑ چکا ہے اور اب وہ بھی بستر پر پڑا ہے ہمارے پاس علاج کیلئے پیسے تو کجا کھانے کے لئے بھی کچھ نہیں ہے گھر میں فاقے چل رہے ہیں تمام رشتہ داروں ، دوستوں نے منہ موڑ لیاہے ۔ ہمارا کوئی آسرا نہیں ، نہ ہم اس قابل ہیں کہ کوئی کام کرکے پیٹ بھرنے کیلئے کھانا خرید سکیں ، معذور محبوب احمد ، منیر احمد نے صاحب حیثیت افراد سے اپیل کی ہے کہ خدا کیلئے ہمارے مدد کرکے راشن کا بندوبست کر دیا جائے کوئی شخص خالصتا اللہ کی رضا کیلئے ہماری مدد کرنا چاہے تو موبائیل نمبر0321-5410550پر رابطہ کرکے ہمارے حالات کا خود مشاہدہ کرکے مدد کر سکتا ہے جس کا اجر صرف اللہ کی ذات ہی اس کو دے سکتی ہے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]