پکیاں سڑکاں

پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے طرز زندگی بدل دے گا

جہلم لائیو( محمد امجد بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کا پروگرام ’’ پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے ‘‘ دیہی علاقوں کا طرز زندگی بدل دے گا۔ یہ منصوبہ دیہی معیشت کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

پاکستان کی تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیرو بحالی کا اتنا بڑا پروگرام پہلے کبھی شروع نہیں ہوا ۔ ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25 مہر محمد فیاض کا خصوصی گرانٹ سے شروع ہونے والی کوٹلی اللہ یار تا چٹی راجگان سڑک کی تعمیرکے آغاز کے موقع پرخطاب۔

منصوبے سے اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

کام کو معیاری اور شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے میجر (ر) چوہدری آصف چئیرمین یونین کونسل کالا گوجراں کے علاقہ کوٹلی اللہ یار میں میٹنگ کا انعقاد ۔

تفصیلات کے مطابق خادم پنجاب میاں شہباز شریف کے دیہی سڑکوں کو بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت مہر محمد فیاض ایم پی اے کی خصوصی گرانٹ ساڑھے چھے کروڑ روپے سے کوٹلی اللہ یار تا چٹی راجگان سڑک کی تعمیر کا منصوبہ منظور کیا گیا، جس کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے.

اس منصوبہ سے چھ کلومیٹر لمبا ہو گا اور اس سے کوٹلی اللہ یار، چٹی راجگان چک خاصہ نئی آبادی، چھتہ،کالا دیو اور یونین کونسل کالا گوجراں اور چک خاصہ کی عوام مستفیض ہوں گے۔

کام کے آغاز کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ میں مہر محمد فیاض ایم پی اے نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور ترقیاتی کاموں کی بدولت ملک میں استحکام پیدا ہوا ہے حکومت صحت ،تعلیم، روزگار ، پینے کے صاف پانی اور سڑکوں کے نیٹ ورک کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہے تعمیر پاکستان کا خواب پورا کرنا ہمارا مشن ہے ہم صرف ترقی پر توجہ دے رہے ہیں اس سڑک کی تعمیر سے علاقہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا .

انہوں نے محکمہ کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ سڑک کی تعمیر کو معیاری بنانے کے لئے میٹریل کی جانچ پڑتال کریں اور عوامی نمائندوں کو ہر مر حلے پر مشاورت میں ساتھ رکھیں۔اس موقع پر میجر (ر) چوہدری آصف چئیرمین یونین کونسل کالا گوجراں، راجہ کامران حیات چئیرمین یونین کونسل چک خاصہ، چوہدری سعید اقبال چئیرمین یونین کونسل بوکن، چوہدری سلیم انور کسانہ، چوہدری خالد فاروق، رانا قمر ایس ڈی او پراونشل ہائی وے، چوہدری خالد وائس چئیرمین یونین کونسل چک خاصہ،حاجی عاشق، حاجی زمان، حاجی جاوید، حاجی شبیر اور چوہدری جبران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں