پیسے کی چمک یاسیاسی دباو، سول لائن پر انتہائی غیر ضروری جگہ کیٹ آئیز نصب، ٹریفک کا نظا م درہم برہم ، لمبی قطاریں لگ گئیں ، شہریوں کا ڈی سی سے فوری نوٹس کا مطالبہ ،
تفصیلات کے مطابق سول لائن جہلم پر پیسے کی چمک نے کام دکھا دیا اور نئی کھلنے والی ایک دوکان کے باہر انتہائی غیرضروری جگہ پر انتہائی خطرناک انداز میں کیٹ آئیز نصب کرکے ٹریفک کے نظام کا بیڑہ غر ق کر دیا گیا ہے ،
یاد رہے کہ چند رو ز قبل اسی جگہ پر لگے بلدیہ کا جنگلے کو بھی غیر قانونی طور پر توڑ کر نئی دوکان کا راستہ بنایا گیا لیکن کسی ذمہ دار نے نوٹس نہیں لیا ، سول لائن پر لگائے جانے والے کیٹ آئیز سے گنبد والی مسجد، اقبال روڈ کے قریب انتہائی زیادہ رش ہو گیا ہے اور گاڑیوں کی رفتار نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے،
شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جنگل کا قانون نافذ ہے ہر کوئی اپنی مرضی کے سپیڈ بریکر بنا رہا ہے اب کیٹ آئیز انتہائی خطرناک انداز میں غیر ضروری جگہ پر لگا کر ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا گیا ہے جبکہ ٹائروں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے قریب ہی واقع گرلز ہائی سکول اور شہر کی اہم ترین مسجد کے سامنے لمبی قطاریں مزید پریشانی کا باعث بن گئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک اہلکار بھی پریشانی کا شکار ہیں ۔شہریوں نے ڈی سی جہلم عبدالستار عیسانی سے سول لائن پر مسجد گنبد والی کے باہر لگائے گئے غیر ضروری کیٹ آئیز ہٹانے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Load/Hide Comments