جہلم لائیو (چوہدری سہیل عزیز)پاکستان کو آئین دینے والی جماعت پیپلز پارٹی ہی وطن عزیزکی سالمیت اور بقاء کی جنگ لڑے گی ،ہمارے قائدشہیدذوالفقارعلی بھٹونے پاکستان کو نیوکلےئر پاوربنانے میں مرکزی کردار ادا کیا،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ڈرائنگ روم کی سیاست کاخاتمہ کیا قومی سیاسی معاملات کوبراہ راست عام آدمی کی امانت بنادیا انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ الیکشن میں قوم کو پانامہ اور اقامہ زدہ سیاستدانوں سے نجات دلا کر وطن عزیز پاکستان کو تعمیر و ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کریں گے،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جاگیرداروں کے خلاف ایک عام کارکن کو سیاسی شعوردے کر جمہوریت کی راہوں کا تعین کردیا بلکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹوشہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ کے لیے زندہ جاوید ہوگئے، پاکستان کی ترقی شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو خاندان کا ایجنڈا ہے جس کو پورا کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کے کارکنان بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سردھڑکی بازی لگا دیں گے انتخاب اوراحتساب سے بہترکوئی انقلاب نہیں ،عوام کے پاس ووٹ کی طاقت سے تبدیلی کااختیار ہے اگر عوام کا مینڈیٹ چوری کرلیا جائے تو یہ نہ صرف جمہوری نظام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے بلکہ جمہوری نما آمر کا اقتدار کے حصول کے لیے ملک وقوم سے سنگین دھوکہ ہے،چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر نے مزیدکہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کاراستہ جمہوریت اورمفاہمت سے ہوکرجاتا ہے۔شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹونے عوام کو نچلی سطح پر انتخابات میں شامل کرکے خاندانی سیاست کے خاتمہ کے لیے ایک نیا ویژن دے کر سیاسی شعور اجاگر کردیا وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے انتخابات میں عوام سے جووعدے کیے وہ پورے کرنے تو درکنار غریب اور متوسط طبقے کو دووقت کی روٹی سے محروم کرکے گڈگورننس کے دعوے مضحکہ خیز ہے انہوں نے کہا عام غریب آدمی کو موٹروے ،یا میٹر وبس سے سروکار نہیں غریب اور متوسط طبقہ کو دووقت کی روٹی درکار ہے جو حکمرانوں نے اپنی پالیسیوں کی بدولت غریب اور متوسط طبقہ کو روزی روٹی سے محروم کردیا انہوں نے کہا وفاقی حکومت کی ہرسکیم ناکامی سے دوچار ہوئی عملی طورپر مہنگائی لوڈشیڈنگ میں کمی کے بجائے روزبروز اضافہ ہوا ہر دور میں اقتدار کے پجاری موجودہ حکومت کی کامیابی کے راگ الاپ کر موجودہ حکمرانوں کو سب اچھا کی ڈگڈگی پر لگائے ہوئے ہیں حالانکہ موجودہ حکمرانوں کوبھی معلوم ہے کہ ماسوائے اقتدار بدلنے کے پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام دعوے دریا برد ہوچکے ہیں انہوں نے کہا شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹوکے ویژن کے مطابق ہے پاکستان کے عوام کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]