پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کی جانب سے گزشتہ روز غریب اور مستحق افراد کے لئے مہربانی شاپ قائم کر دی گئی.۔
اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید اور پی ایم اے جہلم کے صدر تفسیر گوندل نے مہربانی شاپ کا افتتاح کیا۔
شاپ کا مقصد غریب اور مستحق افراد کی ضروریات کو پورا کرنا اور سردیوں کے لیے گرم کوٹ، سویٹر، کپڑے، جوتے بیگ اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیاء فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر پی ایم اے کے پریزیڈنٹ ڈاکٹر تفسیر گوندل نے کہا کہ شاپ کا مقصد مستحق لوگوں کی ضرورت کو پورا کرنا ہے،
جس کے پاس ہے وہ دے جائے اور جس کے پاس نہیں ہے وہ یہاں سے لے جائے۔
اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید نے انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ سرکاری اور ذاتی طور پر انتظامیہ اس سے منسلک رہے گی۔