جہلم(محمد امجد بٹ سے)موسم میں قدرے ٹھنڈک مگر سیاسی درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہونے لگا۔جہلم میں پی ٹی آئی بمقابلہ پی ٹی آئی مقابلہ جاری۔پی ٹی آئی ترجمان چوہدری فواد کی ذاتی خواہش پر ضلعی صدر کو فارغ کرنا پی ٹی آئی کو مہنگا پڑنے لگا۔پی ٹی آئی کی اکثریت پارٹی فیصلے سے نالاں۔ضلعی صدر اور انکے حامیوں کا شو آف پاور فیصلے تبدیل نہ ہونے پر بنی گالا میں دھرنے کا اعلان۔لدھڑ خاندان ق لیگ کے بعد پی ٹی آئی پر قابض ہونا چاہتا ہے نظر یاتی کارکنوں کا موئقف۔تفصیلات کے مطابق جہلم میں قدرتی موسم میں قدرے ٹھنڈک آنے کے باوجود سیاسی درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور یہ اضافہ کسی ایک دوسری سیاست جماعت میں مقابلے کے بجائے پی ٹی آئی بمقابلہ پی ٹی آئی جاری ہے۔گذشتہ دنوں پی ٹی آئی میں ق لیگ کے سابق ضلع ناظم اور پی ٹی آئی کے ترجمان چوہدری فواد حسین کے کزن چوہدری فرخ الطاف کی شمولیت کے اعلان کے بعد ضلعی سطح پرپی ٹی آئی میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئیں جو اب بڑھتے ہوئے شگاف کی شکل اختیار کر گئی ہیں۔چوہدری فرخ الطاف کی شمولیت کے موقع پر پارٹی چئیرمین عمران خان کی انکی رہاش گاہ آمد کے موقع پر ہی ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر ، سابق جنرل سیکرٹری چوہدری سکندر،سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری ثقلین محمود، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عثمان چوہان اور پیر نعمان سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے لدھڑ ہاؤس جانے سے انکار کرتے ہوئے اسی روز دینہ میں الگ جلسہ کا پروگرام ترتیب دے کر پارٹی چئیرمین کو لدھڑ گروپ سے اپنی مخالفت کا اظہار کیا عمران خان نے بھی ایک ہی تحصیل میں دو جلسوں میں شرکت کی اور دینہ جلسہ کا انعقاد کرنے والوں کو شاباش بھی دی مگردو روز بعد ہی لدھڑ خاندان سے مخالفت کرنے والوں کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔پارٹی قیادت کے اس دوہرے معیار کے فیصلے سے کارکنوں کی جگ ہنسائی کے ساتھ ساتھ پارٹی گراف بھی غیر معمولی حد تک نیچے آ گیا۔ گذشتہ روز جلالپور شریف میں پی ٹی آئی کے لدھڑ خاندان مخالف گروپ نے ورکر کنونشن کے نام پر ایک شو آف پاور کیا جس میں وہ کامیاب نظر آئے ۔اس کنونشن سے جہاں پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں نے اپنے اتحاد کا مظاہرہ کیا ساتھ ہی لدھڑ خاندان کے لئے طبل جنگ بجاتے ہوئے حلقہ این اے 62 اور63میں اپنے امیدوار اتارنے کا بھی عندیہ دے دیا۔پارٹی کارکنوں نے سابق امیدوار حلقہ این اے 63 اور ترجمان پی ٹی آئی چوہدری فواد حسین کو آئندہ انتخابات میں اپنا امیدوار تسلیم نہ کرنے کا اعلان کی بلکہ حلقہ این اے62 میں بھی سابق امیدوار چوہدری ثقلین کو ہی اپنا امیدوار قائم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسکے برعکس لدھڑ گروپ حلقہ این اے 62اور63میں بالترتیب چوہدری فواد حسین اور حال ہی میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف کو اپنا امیدوار گردان رہا ہے ۔ایک بات اظہر المن شمس ہے کہ اگر لدھڑ گروپ قومی اسمبلی کے دونوں ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو پی ٹی آئی کا اکثریتی دھڑا انکی مخالفت میں اپنے امیدوار بطور آزاد میدان میں اتار کر مقابلہ کرے گا۔پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی ابتک جہلم کی دھڑے بندی پر چشم پوشی آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن جس نے گذشتہ انتخابات میں جہلم کی قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر کلین سویپ کیا تھا کی فتح کو روکنے میں ناکام رہے گی۔پی ٹی آئی کارکنوں کے مطابق لدھڑ خاندان ق لیگ کے دور کے مطابق اب پی ٹی آئی میں بھی اپنی سیاسی گرفت مضبوط کرنے کے لئے اپنے ہی خاندان میں ٹکٹوں کی بندر بانٹ کے خواب دیکھ رہا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔پی ٹی آئی کے نظر یاتی کاکنوں کی مایوسی پارٹی کے لئے غیر معمولی مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔ ورکر کنونشن کے اعلان کے مطابق کہ اگر قیادت نے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی نہ کی تو وہ بنی گالا میں دھرنا دیں گے پارٹی کارکنوں نے پی ٹی آئی ترجمان چوہدری فواد حسین پر انتخابی ٹکٹوں کے اجراء پر کروڑوں روپے بطور رشوت مانگنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔لدھڑ خاندان کے مطابق جہلم میں پارٹی عہدوں سے فارغ ہونے والوں سمیت چار کا ٹولہ سیاسی بلیک میلنگ کے ذریعے پارٹی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے چوہدری فواد حسین کے مطابق جہلم میں پی ٹی آئی کے سیاسی فیصلوں کا اختیار انکے پاس ہے اور وہ کسی چار کے ٹولے کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ جہلم میں جاری پی ٹی آئی بمقابلہ پی ٹی آئی سنسنی خیز مقابلہ آئے روز عروج پر پہنچ رہا ہے دیکنا یہ ہے کہ اس مقابلہ میں لدھڑ گروپ کامیاب ہوتا ہے یا پی ٹی آئی کے نظریاتی ہونے کے دعویدار اپنے مقاصد پورے کرتے ہیں
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]