پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان 22ستمبر کو لدھڑ تشریف لا رہے ہیں.
سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف اور تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کے آبائی گاؤں میں آمد کے موقع پرعمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے.
ذرائع کے مطابق وہ اس موقع پرجہلم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62اور حلقہ این اے 63سے تحریک انصاف کے امیدواروں کا اعلان کرسکتے ہیں.
پی ٹی آئی ضلع جہلم کے دیگر عہدیداروں کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی جا رہی.
تاہم تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری فوق شیر باز نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی22ستمبر کو لدھڑ آمد کی تصدیق کرتے ہوئے جہلم لائیو کو بتایا کہ جلسے کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں.اور یہ جلسہ جہلم کی مستقبل کی سیاست کا تعین کرے گا.