پی ٹی سی جہلم کی انتظامیہ اپنے معاملات درست کرے.
ایمپلائی یونین کا احتجاج.
چوہدری ندیم خادم کا اظہار یکجہتی.
جہلم لائیو(نیوز ڈیسک):پی ٹی سی جہلم کی ایمپلائی یونین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کر رکھا ہے ،اس دوران سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نےخصوصی طور پر اس میں شرکت کی،انہوں نے انتظامیہ کو معاملات درست کرنے کا کہا.
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹوبیکو کمپنی جہلم کے ملازمین نے کمپنی کی جانب سےمنافع کی شرح کوکم کرنے اور گولڈن ہینڈ شیک سکیم کے خلاف کچھ دنوں سے احتجاج شروع کر کھا ہے، اس دوران سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ملازمین سے اظہار یکجہتی کرنے موقع پر پہنچے ،انہوں نے احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں ،اور انتظامیہ کو اپنے معاملات درست کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہیں،لیکن اگر انہوں نے اپنے معاملات ٹھیک نہ کیے تو ہم گھی ٹیڑھی انگلی سے بھی نکالنے کا فن جانتے ہیں،