جہلم لائیو (محمد امجد بٹ) فخر ایشیا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید چھوٹے ملک کے بہت بڑے لیڈر تھے جنہوں نے عام آدمی کو سیاسی شعور اور حق مانگنے کا سلیقہ سکھایا، یہ بات پی پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر غلام مرتضی ستی نے گزشتہ روز پی پی پی ضلع جہلم کے کارکنوں کی جانب سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کہ بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اس موقع پر گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر دیوان شمیم نے کہا کہ قائد عوام نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور اسلامی ممالک کواکٹھا کرنے کا عظیم کارنامہ سرانجام دیا، سیمنیار سے پی پی پی اورسیز کے رہنما سینئر ممبرایگزیکٹو کمیٹی محمد اشرف چغتائی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتے تو ملک کے یہ حالات نہ ہوتے، انہوں نے کشمیر کے لئے ہزار سال لڑنے کاعزم ظاہر کرکے بھارت کی نیندیں حرام کر دی تھی ، وہ اگر زندہ ہوتے تو ملک ترقی کی بیمثال راہ پر گامزن ہوتا، محمد اشرف نے کہا کہ بھٹو ازم ایک فلسفے کا نام ہے ، جو کارکنان پی پی پی کے پاس قومی امانت ہے اس موقع پر پی پی پی گوجرخان کے سینئر رہنما راجہ عمران اشرف نے کہا کہ بھٹوخاندان نے جمہوریت کی خاطر جان قربان کردی لیکن آمریت کے ساتھ ڈیل نہ کی، ایڈوکیٹ کاشف اسلام نے کہا کہ بھٹو تاریخ کی ایک عظیم ہستی کا نام ہے اور چالیس سال بعد بھی عوام کے دلوں میں بس رہے ہیں سیمینار میں ایک قرارداد منظور کروائی گئی جس میں بے نظیر بھٹو کے قتل کو چھ سال سے التوا میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیس کو فوری ری اوپن کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔سیمینار میں مقامی رہنماوں میاں رشید ، میاں وسیم ، حافظ سرفراز، اشتیا ق پال اور سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔پی پی پی جہلم کے رہنما آصف زمان ڈار نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]