جہلم لائیو:کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم اور پیپلز ٹریڈ ونگ کا مشترکہ تعزیتی اجلاس زیر صدارت سابق ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی محمد اشتیاق پال اور فاروق یونس ڈار رہنما پیپلز ٹریڈ ونگ جہلم منعقد ہوا .
اس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن سابق وفاقی وزیر و سینیٹر جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعاء مغفرت انجنےئر حافظ سرفراز احمد نے کرائی، جس میں میاں رشید احمدسابق جنرل سیکرٹری، راؤ یونس ، جہانگیر محمود مرزا ایڈووکیٹ، آصف زمان ڈار، اسد راجپوت، الحاج ظہور عالم بٹ سابق سٹی صدر جہلم، عارف بٹ، میاں وسیم احمد، سید محمود شاہ سابق جنرل سیکرٹری پی پی پی آزاد کشمیر ضلع جہلم، سید اظہر لالے شاہ، مرزا انیس، عبدالغفور بٹ نائب صدر بلاول ورکرزآرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن،چوہدری ظفر توقیر، راجہ نذیر احمد، ملک یامین، ملک اسلم، خان عزیز خانPYO اور دیگر کارکنان و پیپلز ٹریڈ ونگ کے ممبران نے شرکت کی.
اس موقعہ پر جہانگیر بدر کی پارٹی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی گئی وہ پارٹی میں محترمہ کے قابل اعتماد ساتھیوں میں سے تھے۔