پی پی پی کے رہنما میاں رشید احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

جہلم لائیو (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے بانی رکن و سابق جنرل سیکرٹری میاں رشید احمد (مرحوم) کی پی پی پی میں اپنی 50 سالہ رفاقت اورسیاسی جدوجہد پر مرحوم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تعزیتی ریفرنس مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا جس میں چوہدری تسنیم ناصر سابق ضلعی صدر، پروفیسر الطاف نظامی ، میاں نصیب احمد ایڈووکیٹ، الحاج ظہور عالم بٹ، خواجہ آصف جاوید سابق نائب تحصیل ناظم جہلم، ملک خالد PMDC ، حافظ سرفراز احمد، خان عزیز خان، راجہ شکیل ایڈووکیٹ،مرزا عبدالغفار سوہاوہ، رخسانہ کوثر سابق صدر شعبہ خواتین، ثریا عجائب، اسد اعوان، آصف زمان ڈار، کاشف اسلام ایڈووکیٹ و دیگر نے میاں رشید احمد کی ضیاء الحق کے مارشل لاء میں سیاسی قیدوبند کی صعوبتیں اور پارٹی کا علم بلند رکھنے کا جو بیڑہ اٹھایا تھا وہ اپنی50 سالہ رفاقت میں اسے کبھی سر نگوں نہیں ہونے دیا، میاں رشید احمد جیسے حلیم طبعیت اور صرف اور صرف پی پی پی کے نظریہ کے امین تھے زندگی بھر کی رفاقت پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ضلع جہلم کے اس عظیم ورکر کو سٹی جہلم سے ایم پی اے کا ٹکٹ بھی دے کر ان کی جمہوریت کیلئے قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا، مرحوم ہر سیاسی گرفتاری پراپنے کاروبار کا نقصان برداشت کرتے رہے مگر فلسفہ بھٹو اور نظریہ بھٹو کا دامن نہ چھوڑا جو ایک مثال سے کم نہیں تھا میاں رشید کی وصیت کے مطابق ان کی قبر پر پیپلز پارٹی کے جھنڈے کی چار چڑھائی گئی وہ اپنے نام وفاداروں کیلئے ایک مثال بنا کر چھوڑ گئے اور یہ درس دے گئے کہ نظریات ہمیشہ امر رہے اور مفاد پرست خسارہ میں رہے،اس موقعہ پر طارق نسیم بٹ، شیخ عبدالقیوم سابق سٹی نظم، شیخ مجید، شریف بٹ دانشور، ڈاکٹر کوثر ناہید انور،مرزا ستار بیگ، چوہدری خضر حیات، اصغر جھمٹ، راجہ نذیر، عبدالغفور بٹ، اصغر شیرازی کے علاوہ پروفیسر، وکلاء،ڈاکٹرز، کاروباری اور سماجی شخصیات اور پی پی پی کے جیالوں، یوتھ نے بھی بھر پور شرکت کی۔آکر میں میاں رشید احمد مرحوم اور رشید بٹ کی والدہ کیایصال ثواب کیلئے الحاج ں ہور عالم بٹ نے دعا کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں