محفل مشاعرہ

چودھری محمد اکرم جہلمی کی کتاب’’جستجوئے اکرم ‘‘کی تقریب رونمائی اور محفل مشاعرہ

جہلم لائیو(ادبی ڈیسک):اکرم جہلمی کی کتاب ’’جستجوئے اکرم‘‘ کی تقریب رونمائی گزشتہ روز دینہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی.

صدارت معروف شاعر، نقاد، فلسفی، کالمسٹ جناب پروفیسر ادریس آزاد، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے کی۔ استاذ الشعراء جناب شہزاد قمر دینہ مہمان خصوصی تھے جبکہ ریاض انور جہلمی، مرزا سکندر بیگ اور سید انصر مہمانان اعزاز تھے ،

تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری ذوالفقار احمد کے حصے میں آئی جبکہ نعت خونان خوش الحان ظہور احمد اور حسام الدین نے نبء رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے۔ تقریب دو ادوار پر مشتمل تھی پہلے دور میں محمد اکرم جہلمی کی کتاب ”جستجوئے اکرم” کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں احسان شاکر نے کبیر حسین شاہ اختر کا مقالہ پڑھا اور انجم سلطان شہباز نے اظہار خیال کیا،

مقررین نے ”جستجوئے اکرم” کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مصنف چودھری محمد اکرم کی وسعت علمی، قوت مشاھدہ اور تحریر کی سادگی کے حوالے سے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ دوسرے دور (مشاعرہ) میں منتظمین کی خصوصی دعوت پر دور و نزدیک سے تشریف لائے.

نامور شعرائے کرام نے اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کرتے ہوئے بھرپور داد وصول کی شعرائے کرام میں جناب سید انصرصدر کاروان ادب سرائے عالمگیر ،استاد شاعر جناب شہزاد قمر دینہ ،امجد میرسیکرٹری جنرل ادارہ ادب افروز جہلم،سکندر بیگ صدر ادارہ ادب افروز جہلم ، رضی رضوی ، اکرم جاذب ، احسان شاکرسیکرٹری نشرواشاعت ادارہ ادب افروز جہلم، تنویر طاہر کیانی دینہ، امداد حسین ، عاصمہ ناز سیکرٹری خواتین ونگ ادارہ ادب افروز جہلم، ریاض انور جہلمی، ایم ایم یادش جہلم ، ریاض انور ایڈووکیٹ، ایڈووکیٹ ذوالفقار ذولفی، ایم زمان اختر، عامر حبیب عامر،محترمہ رضوانہ ملک، مورخ جہلم انجم سلطان شہباز، امداد صاحب،نصیر ناظم اورقمرصدیقی کے اسمائے گرامی شامل ہیں .

یاد رھے کہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ذوالفقار زلفی ایڈووکیٹ نے بحسن و خوبی سر نجام دئیے ،تقریب میں جناب غلام مصطفے احسن؛ جناب اشفاق حیدر، میاں محمد ارشد قادری نے بھی شرکت کی۔تقریب کا اہتمام چودھری فہیم اصغر نے کیا تھا،تقریب کے احتتام پر حاضرین مجلس کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں