چور چیئرمین میونسپل کمیٹی کی گاڑی لے اڑے

جہلم لائیو( احسن وحید) چوروں نے ایم پی اے کو بھی نہیں چھوڑا، سرکاری گاڑی لے اڑے ،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے پارلیمانی سیکرٹری زکواۃ و عشر و ایم پی اے حلقہ پی پی چوبیس راجہ محمد اویس خالد کو ایکس ایل آئی گاڑی دے رکھی تھی جو کہ گزشتہ سات ماہ سے چیئر مین میونسپل کمیٹی راجہ شارق رزاق کے زیر استعمال تھی اور راجہ شارق رزاق نے اپنی نئی گاڑی ایم پی اے راجہ اویس خالد کو استعمال کے لئے دے رکھی تھی گزشتہ روز چیئر مین میونسپل کمیٹی سوہاوہ راجہ شارق رزاق نے گاڑی اپنے گھر کے باہر کھڑی کی اور گھر چلے گئے صبح جب گھر سے باہر آئے تو دیکھا کہ سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی ایکس ایل آئی موجود نہیں ہے ۔ چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ سوہاوہ نے تا حال مقدمہ درج نہ کیا جبکہ تفتیش کے لئے دکانوں کے باہر موجود چوکیداروں کو اٹھا کر لے گئی ۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پولیس تھانہ سوہاوہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تھانہ سوہاوہ کے ایس ایچ او کو فی الفور تبدیل کر کے سرکاری گاڑی کو بڑآمد کروائیں اور ملزمان کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں