جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) تھانہ چوٹالہ کے علاقے میں ایک ماہ میں دوسری ڈکیتی ، دونوں وارداتوں میں حیران کن مشابہت ،،چند روز قبل 35لاکھ کی ڈکیتی کے بعد ڈاکو گزشتہ شب بھی لاکھوں لے گئے ۔ پولیس تھانہ چوٹالہ نے پہلی ڈکیتی کی ایف آئی آر ہی درج نہ کی دوسری ڈکیتی کے بعد بھی ٹال مٹول جاری ، تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کے علاقے میں ایک ماہ کے دوران دوسری ڈکیتی کے دوران ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ گزشتہ شب چار سے پانچ ڈاکوغلام ربانی ولد نذر محمد کے گھر داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے قیمتی زیورات، فارن کرنسی ، موبائل اور دیگرسامان لوٹ کرکے لے گئے۔ اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ چوٹالہ روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گھنٹہ بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اور مدعی غلام ربانی کی درخواست میں لوٹی گئی رقم اور سامان کی تفصیلات کے بجائے مبہم ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ڈکیتی کی دفعات کو حذف کر تے ہوئے ڈکیتی کی واردات کو چوری کا رنگ دے دیا۔ یاد رہے کہ تھانہ چوٹالہ کی حدود میں چند روز قبل بھی ایسی ہی ایک واردات افضل جھمٹ کے گھر ہوئی جہاں چار سے پانچ ڈاکووں نے 35سے 40لاکھ کی ڈکیتی کی تھی جس کو دبانے کیلئے تھانہ چوٹالہ نے اس کی ایف آئی آر ہی درج نہ کی ۔پولیس کی غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکو دوسری کاروائی میں بھی کامیاب رہے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]