چک دولت

چک دولت کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کیر ی وین سے ٹکرا گئی، 14سالہ نوجوان جاں بحق

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) چک دولت کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کیر ی وین سے ٹکرا گئی،

14سالہ نوجوان جاں بحق، تین شدید زخمی، سول ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے چک دولت کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نمبری 7752سامنے سے آنے والی کیری وین نمبری 279سے ٹکرا گئی جس سے موٹر سائیکل سوار14سالہ زوہیب علی موقع پر جاں بحق ، جبکہ اس کے ساتھی عباس علی اور عاصم شہزاد شدید زخمی ہو گئے جبکہ کیری وین میں سوار 30سالہ نائلہ خرم بھی شدید زخمی ہو گئی، جن کو ریسکیو 1122نے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے حادثہ کا شکار ہونے افراد محمدی چوک میں شادی کی تقریب میں شر کت کے لئے جارہے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں