چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا دورہ جہلم

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی جہلم آمد،ضلع کچہری میں قائداعظم ہال کا افتتاح۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے جہلم کےمعزز جج صاحبان کے ہمراہ جہلم کی ضلعی کچہری کادورہ کیا۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

اس موقع پرڈپٹی کمشنر جہلم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور وکلاء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
جہلم پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
چیف جسٹس نے جہلم کے وکلاء کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے قائداعظم ہال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کا افتتاح کیابعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور دیگر معزز جج صاحبان نے تقریب سے خطاب کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں