جہلم لائیو (محمد امجد بٹ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے نئی تعمیر کی جانے والی لائبریری کی سنگ بنیاد رکھی اور جسٹس ریٹریڈ سپریم کورٹ فضل کرم کی لائبریری کے لئے مثبت کاوش کو سراہا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کا دورہ جہلم ،اس موقع پر جسٹس )ر( سپریم کورٹ فضل کریم ، رجسٹرار ہائی کورٹ سید خورشید انور رضوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔سیشن کورٹ جہلم آمد پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد یوسف اوجلہ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ،سول جج کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر عبدلغفّارقیصرانی بھی موجود تھے ۔چیف جسٹس کوگارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سیشن کورٹ جہلم کے سبزہ زار میں ڈسٹرکٹ جہلم کی عدلیہ کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے کہاکہ عدالت عالیہ ملازمین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور اس سلسلے میں خصوصی اقدامات کے جا رہے ہیں جن کے ثمرات بہت جلد ملازمین تک پہنچیں گے انہوں نے سیشن کورٹ کے ملازمین سے کہا کہ وہ اپنی نوکریوں کو عبادت سمجھ کر اپنے فرائض سر انجام دیں تاکہ عوام الناس کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ ایسے ملازمین کی قدر کرتی ہے جو اپنا کام ایمانداری اور جانفشاری سے سر انجام دیتے ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے نئی تعمیر کی جانے والی لائبریری کی سنگ بنیاد رکھی اور جسٹس ریٹریڈ سپریم کورٹ فضل کرم کی لائبریری کے لئے مثبت کاوش کو سراہا ۔بعد ازاں سیشن کورٹ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کو فروغ دیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے سیشن کورٹ کے کمیٹی روم میں ضلع جہلم کی عدلیہ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں ان کے ہمراہ سپریم کورٹ کے ریٹریڈ جسٹس فضل کرم ،رجسٹرار ہائی کورٹ سید خورشید انور رضوی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اجلا کے علاوہ ضلع بھر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ،سینئر سول ججز اور سول ججز بھی موجود تھے ۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری عدلیہ کے کام کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس بات کی ہدایت کی گئی کہ عدلیہ میں زیر سماعت مقدمات کا جلد فیصلہ کرکے اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں۔ انہوں نے عدلیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ قانون کی عملداری کو یقینی بنا ئیں تاکہ ایک پرسکون عوامی معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا کہ بروقت انصاف ہی انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں جاری مقدمات کے فیصلوں کا روزانہ کی بنیاد پر جا ئزہ لیا جا رہا ہے اور صوبہ بھر کے جوڈیشنل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت اور انصاف کے حصول کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے ثمرات پہنچ سکیں۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]