جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کا دورہ جہلم ،
اس موقع پر جسٹس )ر( سپریم کورٹ فضل کریم ، جسٹس عدالت عالیہ قاضی محمد امین، جسٹس عدالت عالیہ شاہد کریم، جسٹس عدالت عالیہ شمس محمود مرزا، جسٹس ) ر( عبدلستاراصغر، رجسٹرارلاہور ہائی کورٹ سید خورشید انور رضوی، ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدلغفار قیصرانی، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم آصف ندیم بھی ان کے ہمراہ تھے .
۔سیشن کورٹ جہلم آمد پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد اسلم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال محمد یوسف اوجلہ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ،سول جج کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔
چیف جسٹس کوگارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
سیشن کورٹ جہلم میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے” جسٹس فضل کریم لائبریری ” اور سیشن کورٹ میں 45لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والے جم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اس لائبریری کو استعما ل کرتے ہوئے ججز اپنے فیصلوں میں بہتری لا سکیں گے اور جسٹس )ر( سپریم کورٹ فضل کریم کی مثبت کاوش کو خوب سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ جہلم کی عدلیہ کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام ملازمین عدا لتی نوٹسز ذمہ داری کے ساتھ ڈیلیور کریں۔ اور کہا کہ اپنی نوکریوں کو عبادت سمجھ کر اپنے فرائض سر انجام دیں تاکہ عوام الناس کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے جسٹس(ر) سپریم کورٹ فضل کریم کی لائبریری کے لئے مثبت کاوش کو زبردست سراہا۔ انہوں نے عدلیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ قانون کی عملداری کو یقینی بنا ئیں تاکہ ایک پرسکون عوامی معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے ۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا کہ بروقت انصاف ہی انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں جاری مقدمات کے فیصلوں کا روزانہ کی بنیاد پر جا ئزہ لیا جا رہا ہے اور صوبہ بھر کے جوڈیشنل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت اور انصاف کے حصول کے لیے کام کرتے رہیں۔