چینی زبان

چینی زبان سیکھنے کا سنہری موقع،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی چکدولت میں داخلے جاری

جہلم لائیو(ایجوکیشن ڈیسک):باالکل مفت چینی زبان سیکھنے کا سنہری موقع،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی چکدولت میں داخلے جاری،تفصیلات کے مطابق سی پیک اور ابھرتی ہوئی چائینیز معیشت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیوٹا کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی چکدولت میں مفت چینی زبان سکھانے کا کورس شروع کیا گیا ہے،اس کے لئے کم ازکم تعلیم کی حدمیٹرک رکھی گئی ہے ،مرد وخواتین داخلہ حاصل کر سکتے ہیں جس کے لئے عمر کی کوئی حد نہیں،جبکہ یہ خصوصی کورس تین ماہ پر مشتمل ہو گا،پروگرام کوارڈینیٹر نے جہلم لائیو سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مفت چینی زبان سیکھنے کا یہ سنہری موقع ہے،ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی دو سیشن شروع ہو چکے ہیں تاہم ابھی داخلے جاری ہیں،خواہش مند خواتین و حضرات مذکورہ کالج کے ایڈمن سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں