ڈائریکٹر زراعت راولپنڈی

ڈائریکٹر زراعت راولپنڈی کا دورہ جہلم ،زمینداروں سے خطاب

جہلم لائیو(سٹاف رپورٹر):ڈائریکٹر زراعت ایکسٹینشن راولپنڈی ڈویژن کا دورہ جہلم،زمینداروں سے خطاب،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر زراعت ایکسٹینشن راولپنڈی چوہدری محمد یوسف چہل نے جہلم کا دورہ کیا،یونین کونسل بوکن میں کسان کونسلر چوہدری محمد اقبال کی رہائش گاہ پر زمینداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے،اسی سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے زمینداروں کی حوصلہ افزائی کے لئے کسان پیکج دیا جا رہا ہے،اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جہلم کی خدمات کو سراہا،تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ،چیئرمین یونین کونسل بوکن چوہدری سعید اقبال،اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ایاز بٹ کے علاوہ زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

اپنا تبصرہ بھیجیں