جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی):فیملی اسپتال کے ڈاکٹر کے خلاف دینہ مرکزی چوک بند مظاہرین نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔ڈاکٹر ارشد کی فوری گرفتاری اور فیملی اسپتال کو سیل کرنے کا مطالبہ۔.
فصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیملی اسپتال دینہ میں ڈاکٹر ارشدکی مبینہ غفلت کے باعث اپنڈکس کے آپریشن کے دوران مقامی نوجوان شیخ عمران کی موت واقع ہو گئی ،جس کی وجہ سے متوفی کے ورثاء اور دینہ کے شہریوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے.چنانچہ اس واقعہ کے فوری بعد دینہ میں احتجاج شروع ہو گیا.
اس حوالے سے مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے صبح سویرے جی ٹی روڈ دینہ کو بلاک کردیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کے انتظامیہ فوری طور پر اسپتال کو سیل کرے اور ڈاکٹر ارشد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے.
دوسری جانب ڈاکٹر کا موقف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہےکہ مریض کی آپریشن کے دوران موت واقع ہو گئی جس میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی نہیں ہوئی بلکہ اس طرح کے آپریشن میں کئی دفعہ مریض جانبر نہیں ہو سکتے اور ان کی موت واقع ہو جاتی ہے.