ڈسٹرکٹ بار جہلم

ڈسٹرکٹ بار جہلم کے الیکشن میں چوہدری لطیف صدر منتخب

ڈسٹرکٹ بار جہلم کے سالانہ انتخابات مکمل،چوہدری لطیف صدر منتخب۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے،

بار الیکشن میں چوہدری گروپ کی طر ف سے چوہدری لطیف ایڈوکیٹ جبکہ راجہ گروپ کی جانب سے سجاد علی ایڈوکیٹ بار کی صدارت کے لئے مد مقابل تھے۔

کانٹے دار الیکشن کے بعد چوہدری لطیف ایڈوکیٹ237ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ،انکے مقابلے میں سجاد علی ایڈوکیٹ کو 225ووٹ ملے،
جنرل سیکرٹری کے لئے چوہدری گروپ کے سید جرار حیدر 234ووٹ لے کر کامیاب راجہ عاطف شکیل کو 227ووت ملے۔

اسی طرح لائبریری سیکرٹری بار کی سیٹ پر مائدہ سعید ایڈوکیٹ نے حنا تبسم ایڈوکیٹ کو ہرا دیا۔

دوسری جانب راجہ گروپ کی جانب سے اسداللہ ایڈوکیٹ پہلے ہی جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر بلا مقابلہ منتخب ہوچکے تھے،اس کے ساتھ نائب صدر کی سیٹ پر اس گروپ کے ملک امتیاز ایڈوکیٹ کامیاب رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں