ڈپٹی کمشنرجہلم

ڈپٹی کمشنرجہلم تبدیل،کامران خان نئے ڈی سی جہلم ہوں گے

ڈپٹی کمشنر جہلم تبدیل۔
جہلم سمیت پنجاب کے 23اضلاع کے ڈی سی تبدیل کر دیئے گئے۔
نعمان حفیظ کو سروسز ایند جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت۔
کامران کان نئے ڈی سی جہلم ہوں گے.

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کو تبدیل کر دیا گیا،ان کا بنیادی پے سکیل 19ہے اورپنجاب حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق انہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہیں اکتوبر2021میں ڈی سی جہلم تعینات کیا گیا تھا،چنانچہ وہ کم و بیش آٹھ ماہ ڈپٹی کمشنر جہلم کی خدمات سرانجام دیتے رہے،انہوں نے اس دوران دو مختلف صوبائی حکومتوں کے ساتھ کام کیا۔

دوسری جانب کامران خان کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کیا گیا ہے،ان کا بنیادی پے سکیل 18ہے،وہ اس تعیناتی سے قبل پنجاب حکومت میں ڈپٹی سیکرٹری سروسز کی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

دریں اثناء ‏پنجاب میں بڑے پیمانے پر سول بیوروکریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 23 اضلاع کےڈپٹی کمشنر تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔

ان اضلاع میں گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ملتان، گجرات، چکوال، حافظ آباد، جہلم، خوشاب، لودھراں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، وہاڑی، نارووال، خانیوال، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان اور بھکر شامل ہیں۔

نئی پوسٹنگ میں ایک خاتون آفیسر سائرہ عمر کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے.

شہریوں نے ان موقع پر جہلم لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ڈپٹی کمشنر جہلم کامران کان کو تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہیں،اور اس توقع کا اظہارکرتے ہیں کہ وہ جہلم کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے،اس کے ساتھ ساتھ جہلم میں جاری نامکمل ترقیاتی منصوبے جن میں جادہ جہلم روڈ،چکدولت روڈ،جلاپور نہر کا منصوبہ،للہ جہلم روڈ اور دینہ میرپور روڈ وغیرہ شامل ہیں،ان کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں