ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اونے پنڈ دادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن (ر) عبدالستار عیسانی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم عبد الغفار قیصرانی نے تحصیل پنڈ دادنخان میں سول آفیسر ز کلب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،
ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے عوام کے دیرینہ مسائل فوری حل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں مناسب حُکم دیا، عبدالستار عیسانی نے خصوصی طور پر محکمہ مال کے مسائل کے لئے انکوائری ٹیم تشکیل دی اوراے سی اور تحصیلدار پنڈ دادنخان کو گرداوری کے لئے ہدایات جاری کیں۔
اسی طرح ڈی پی او جہلم نے فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جملہ ڈی ایس پی اورایس ایچ او صاحبان کو میریٹ کی بنیاد پر فوری ایف ائی آر کا اندراج کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پرچےئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر آفاق وزیر خان، اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان مجاہد عباس، سی ای او ایجوکیشن ملک واجد حسین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی سعدیہ پروین، ڈی آئی او عثمان سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عزیزالرحمان، سی او ضلع کونسل حیدر علی چٹھہ،چےئرمین ایم سی کھیوڑہ ملک فیصل عباس کے علاوہ محکمہ ہائی وے ، پراونشل بلڈنگ، واپڈا، سوئی گیس اور تمام صوبائی محکمہ جات کے افسران ، صحافی برادران اور عوامی حلوقوں نے کشیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن (ر)عبدالستار عیسانی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم عبد الغفار قیصرانی نے باشندوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر سائیلین کو وقت بتا کر مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔کھلی کچہری میں کھیوڑہ، لللہ،جلالپور شریف پی ڈی خان سٹی،نرومی ڈھن ،چک شادی ،ہر نپورکے باشندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا،

جن میں ذیادہ تر مسائل مذکورہ علاقہ میں صاف پانی کی فراہمی،محکمہ مال، نکاسی آب، تعلیم اور سڑکوں اورپولیس سے متعلق تھے ۔ اُنہوں نے آنے والے تمام لوگوں کے مسائیل غور سے سنے اوراُن کے مسائل، شکایات اور تجاویز نوٹ کرکیں ، جو بعد میں چیف سیکرٹری آفس کی جانب سے بنائے گئے آن لائن پورٹل کے ذریعے متعلقہ محکموں کو کارروائی کے لیے بھیجی گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں