جہلم لائیو(ہیلتھ ڈیسک)ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ،ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا 145 ڈی سی نے ہدایت دی کے کوئی بھی مریض باہر سے ادویات نہیں لے گا۔ انہوں نے کہاکہ تمام مریضوں کو ہسپتال میں سے ادویات فراہم کی جانی چاہیے اور شکایت کی صورت میں ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ سیکورٹی حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو مسائل درکار نہیں ہونے چاہے ۔اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کاشف محمد علی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کپٹن )ر( محمد آصف، ایم ایس ڈاکٹر اطہر شبیر اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے ۔ انہوں نے خاص طور پر ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور مریضوں کودی جانیوالی تمام طبی سہولیات کا تفصیلاً جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں ان سے پوچھا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں وافر مقدار میں ادویات موجود ہیں ۔مزید با ت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ان ادویات کو ایمانداری کے ساتھ ضرورت مند مریضوں تک پہنچائی جائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وسیع و عریض پارکنگ اور لان کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے تا کہ یہاں آنیوالے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ خوشگوار ماحول بھی میسرکیا جا سکے۔انہوں نے سیکورٹی حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو مسائل درکار نہیں ہونے چاہیے ۔اقبال حسین خان نے تمام وارڈز 145ڈائیلسز وارڈ ،آپریشن تھیٹر اور شعبہ ایمرجنسی کا دورہ کیا ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]