ویب سائیٹ مالکان ہو شیار باش،
کیونکہ فراڈ اور جرم بھی وقت کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ہو چکا ہے،
واقعہ یہ ہے کہ جہلم میں ڈیجیٹل تھگوں کا ایک گروہ متحرک ہے،جو خصوصی طور پر جہلم کی نیوز ویب سائیٹس ہتھیانے کے درپے ہے،
اس گروہ کے جملہ ارکان مختلف ویب سائیٹس کی میعادی تاریخ (ّExpiry Date) پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں،
اگر غلطی سے مشتری اپنی ویب سائیٹ (Domain) کی بر وقت تجدید نہ کرا سکے تو یہ گروہ فوری طور پر تجدیدی رقم ادا کر کے ویب سائیٹ ہتھیانے میں کامیاب ہو جاتا ہے،
اس طرح ویب سائیٹ کے ساتھ ساتھ آپ کا قیمتی ڈیٹا بھی ان کے ہاتھ لگ جاتا ہے،
اور پھر یہ گروہ منہ مانگے دام” مال مسروقہ” فروخت کر سکتا ہے،
لہذا اپنی ویب سائیٹ کی بر وقت تجدید کرائیں اور اگر ممکن ہو تو پانچ یا دس سال کی یکمشت آن لائن تجدید کرا لیں،
تاکہ ڈیجیٹل فراڈ سے محفوظ ہو سکیں،