ڈی ایس پی موٹر وے کا چارج سنبھالتے ہی دبنگ ایکشن

جہلم لائیو (احسن وحید) ڈی ایس پی موٹر وے کا چارج سنبھالتے ہی دبنگ ایکشن ،غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی ،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی موٹر وے ندیم گل نے سوہاوہ کا چارج سنبھالتے ہی کالا پل پر غفلت اور تیز رفتاری پر ٹریلر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج جبکہ آئی جی موٹر وے پولیس کلیم امام کی ہدایت پر ڈی ایس پی کی قیادت میں سوہاوہ ٹول پلازہ پر آپریشنل آفیسر بلال احمد کی زیر نگرانی غیر قانونی ، فینسی نمبر پلیٹ فینسی لائٹس پولیس سائرن والی نجی گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا جس میں آگ بجھانے والے آلات ، فرسٹ ایڈ بکس نہ رکھنے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کا ریکارڈ جمع کرتے ہوئے ڈرائیوروں کو تین دن کی وارننگ دی گئی غیر قانونی نمبر پلیٹس ، فینسی نمبر پلیٹ یا پولیس سائرن والی نجی گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور لوگوں کو سیفٹی ہیلمٹ کی افادیت کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔ڈی ایس پی موٹر وے ندیم گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائیگی روڈ یوزر میں آگاہی مہم جاری رہے گی عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں غفلت اور لاپرواہی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کیخلاف مقدمات بھی درج کیے جائینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں